اصغر علی مشہوری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مکران اسپورٹس اور جگو میموریل کی کامیابی

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گذری محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری پہلا آل کراچی اصغرعلی مشہوری (مرحوم) رمضان المبارک یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کھلے گئے پہلے میچ میں مکران اسپورٹس نے مد مقابل لعل بخش میموریل کو 2-0کے مارجن سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے ماجد اور فیصل نے ایک ایک گول کئے۔

جبکہ لعل بخش میموریل کی ٹیم کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور نہ کرسکی کھیلے گئے دوسرے میچ میں جگو میموریل نے مضبوط حریف ینگ اسلام لیاری کو 3-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا جگو میموریل کی جانب سے شبیر نے 2اور نوشاد نے ایک گول اسکور کیا ان میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز سکندر علی ،وہاب اور حاجی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ارشد علی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔