ایشیا کپ ،بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 23 رنز سے ہرا دیا

BD-Win-Sl

BD-Win-Sl

میر پور (جیوڈیسک) ایشا کپ ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں مقابلے میں میزبان بنگلا دیش نےسری لنکا کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن کافی بہتر بنالی، 80 رنز بنانے والے صابر رحمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور صابر رحمان کےشاندار 80رنز کی بدولت سری لنکا کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا تھا ،جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹ کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکی ۔

سری لنکا کی طرف سے چندی مل 37،جے سوریا 26،شانکا 14،تلکارتنے دلشان اور اینجلومیتھیوز12،12رنز بناکر آئوٹ ہوئےجبکہ پریرا4،سری واردانا3،کالو سیکاراصفر رنز بناسکے،کاپوگدیرا12اور چمیرا1رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

بنگلا دیش کے امین الحسن 3،شکیب الحسن2،مشرفی مرتضیٰ ،مستفیض الرحمان اور محمد اللہ نے 1،1سری لنکن کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

قبل ازیں بنگلا دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے صابر رحمان کے 80رنز کی بدولت 7وکٹ کے نقصان پر 147رنز بنائے،دیگر کھلاڑیوں میں شکیب الحسن نے 32اور محمد اللہ 23رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہےجبکہ محمد مٹھن ،سومیا سرکار بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے ،مشفق الرحیم 4،نورالحسن 2،مشرفی مرتضیٰ 2رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کے چمیرا نے 3جبکہ میتھیوز اور کالوسیکارا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا جبکہ 2 کھلاڑی رنز آئوٹ ہوئے۔

بنگلا دیش نے اپنے 3 میچوں میں سے 2 میں کامیاب جبکہ انڈیا سے شکست کھا چکا ہے،تاہم سری لنکا سے کامیابی کے فائنل کیلئے اس کی پوزیشن بہتر ہوگئی ہے۔