14 اگست کو لیاری آمد پر وزیر اعلیٰ سندھ کا لیاری کی عوام اور کھلاڑی شاندار استقبال کرینگے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سائوتھ کے صدر جمیل ہوٹ، جنرل سیکریٹری اقبال خان اور سرپرست اعلیٰ DFA سائوتھ ناصر کریم بلوچ نے کمشنر کراچی اعجاز احمد خان دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے شہر کے میگا فٹ بال ایونٹ کے لئے ڈسٹرکٹ سائوتھ خصوصاً لیاری کا انتخاب کیا عہدیداروں نے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد اور کھلاڑیوں کے لئے بے مثال انتظامات پر ایڈیشنل کمشنر روبینہ آصف، اسسٹنٹ کمشنر لیاری عبید اللہ پہور اور ٹورنامنٹ کے کوارڈینٹر حاجی غلام محمد خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

،ڈسٹرکٹ سائوتھ ایسوسی ایشن سائوتھ کے عہدیداروں نے کہا کہ 14اگست کو ٹورنامنٹ کے فائنل کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں فائنل میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آمد پر ڈسٹرکٹ سائوتھ خصوصاً لیاری کی عوام اُن کا پرتباک استقبال کرینگے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن نے پورے ڈسٹرکٹ سائوتھ میں وزیر اعلیٰ سندھ کے استقبال کے لئے خیر مقدمی بینرز بھی لگا ئے جائیں گے ،ڈسٹرکٹ سائوتھ کے فٹ بال آرگنائزرز کے تعاون سے “وزیر اعلیٰ سندھ جشن آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ” کے فائنل تقریب کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا انشا اللہ فائنل تقریب شہر کا میگا ایونٹ ثابت ہو گا۔
جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر