بدین مرزا فارم ہاؤس کے قریب ہوائی فائرنگ کی اطلاع، چار اضلاع کے ایس پیز بدین پہنچ گئے

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین مرزا فارم ہاؤس کے قریب ہوائی فائرنگ کی اطلاع، چار اضلاع کے ایس پیز بدین پہنچ گئے، ایک اور ایف آئی آر داخل کردی گئی،تفصیلات کے مطا بق سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے18 ساتھیوں پر بدین کی تحصیل ٹنڈو باگو میں ایک اور ایف آئی آر داخل،ٹنڈو باگو شہر میں ھڑتال کرانے توڑ پھوڑ اور زبردستی دکان بند کرانے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

جبکہ سابق صوبائی وزیر اور سابق ایم پی اے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پر چار ایف آئی آر داخل ہونے کے بعد ان کی دودن کے لیئے ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت ہونے کے بعد گذشتہ رات بدین کی تحصیل ٹنڈو باگو جہاں سے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا بیٹا بیرسٹر حسنین مرزا ایم پی اے بھی ہے وہاں پر پولیس کی مدعیت میں ایک اور ایف آئی آر داخل کردی گئی ہے جس کے بعد پھر سے مورجھر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پولیس کی نفری بڑا دی گئی ہے جبکہ کا آج صبح سے مرزا فارم ہاؤس کے اندر جانے والے راستے بھی سیل کردیئے گئے تھے اور وہاں پر باہر سے کسی کو بھی اندر داخل نہیں ہونے دیا جا رہا اور اندر سے جو باہر آرہا ہے اس کو اور اس کی گاڑی کو چیکنگ کے بعد باہر چھوڑا جا رہا ہے جس کی مانٹرنگ بدین کے ایس پی خالد مصطفیٰ کورائی خود کررہے ہیں جبکہ اس وقت تازہ صورتحال کے مطابق بدین کی ایس پی آفیس کے اندر چار ایس پی جن میں حیدرآباد کے عرفان بلوچ، کراچی کے شاہد اعوان، بدین کے خالد مصطفی کورائی اور ایک اور ایس پی جن کا نام ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

میٹینگ میں مصرف ہیں جبکہ دیگر اضلاع سے چار سے پانچ بکتر بند گاڑیاں اور سینکڑوں موبائلز بھی پہنچ چکی ہیں جبکہ مرزا فارم کے چاروں اطراف پولیس نے ناکابندی کردی ہے جس کے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ تھوڑی دیر میں یا آج آپریش شروع کردیا جائے گاتازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے موجھر مرزا فارم تک جانے کی کوشش کی دونوں طرف سے ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی ہے جس کے بعد آس پاس کے علاقوں میں سخت خوف و ہراس کی فضا چھا گئی ہے۔