بدین پریس کلب کے صدر سینئر نائب صدر کے عہدے پر بھاری اکثریت سے کامیاب

Badin Press Club

Badin Press Club

بدین (عمران عباس) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی الیکشن میں بدین پریس کلب کے صدر سینئر نائب صدر کے عہدے پر بھاری اکثریت سے کامیاب، سندھ بلیورز نے پروگریسو پینل کو شکت دے دی، حیدرآباد ڈویزن کے 9 اضلاع کے صحافیوں نے اس الیکشن میں ووٹ ڈالے۔

ایچ یو جے کے پلیٹ فارم پر ہونے والی الیکشن میں صدر کے عہدے پر خالد کھوکر نے 395ووٹ لیکر 125ووٹ لینے والے جعفر میمن کو شکست دے دی جب کہ سب سے زیادہ ووٹ لینے والے بدین پریس کلب کے صدر تنوریر احمد آرائیں نے 443ووٹ لیکر سینئر نائب صدر کے عہدے پر کامیابی حاصل کی، الیکشن میں ایگزیکیٹو کمیٹی کے 10اور جنرل کاﺅنسل کی 25نشتوں کے امیدواروں کے درمیاں بھی مقابلہ ہوا۔

الیکشن کی نگرانی پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکریٹری خورشید عباسی، نائب صدر خورشید تنویر اور امتیاز فاران نے کی،الیکشن کے نتائج آنے کے بعد ھارنے والے پروگریسو پینل نے اپنی شکت کو تسلیم کرلیا، سندھ بلیورز پینل کی میمبران نے جیت کے بعد جشن منایا اور صحافیوں کے ساتھ رقص بھی کیا، حیدرآباد ڈویزن میں آنے والے 9اضلاع بدین، حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹہ، ٹنڈو الھیار، ٹنڈو محمد خان، دادو، جامشورو، دیگر اضلاع کے صحافیوں نے الیکشن کی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اپنے ووٹ کا استعمال کیا،۔