بدین کھورواہ کے قریب شادی کی تقریب میں زہریلی شراب پینے سے چار افراد جان بحق

Badin Sharab News

Badin Sharab News

بدین (عمران عباس) بدین کھورواہ کے قریب شادی کی تقریب میں زہریلی شراب پینے سے چار افراد جان بحق دو کی حالت تشویش ناک، سول اسپتال بدین منتقل۔

بدین کے نواحی شہر کھورواہ کے گاﺅں بچل نندو میں شادی کی تقریب کے دوران زہریلا شراب پینے سے تین افراد ویوسی، راموںاور کارو کولہی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک بہوش شخص درمشی کولہی نے اسپتال میں دم توڑ دیا،ایک شخص جو کہ بیہوش تھا اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی تھی، دوسری جانب ہلاک ہونے والے تین نوجوانوں کے لاشوں کو ان کے ورثاءکسی بھی قانونی کاروائی کے بغیر اپنے ساتھ لے گئے ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیہوش لائے جانے والے جن میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا اس کی موت کچی اور زہریلی شراب پینے سے ہوئی ہے،

نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی اور پورے گاﺅں کی فضا سوگوار ہوگئی، پولیس نے تاحال کسی بھی قسم کی کاروائی نہیں کی ہے۔