بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہو گئی: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

کوئٹہ (جیوڈیسک) دورہ کوئٹہ کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صورتحال بہتر ہو گئی۔

امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے بلوچستان حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کریں گے۔ ہتھیار ڈالنے والوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے بھی مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔

آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کے روڈ نیٹ ورک کو بہتر بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے تمام منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔