بنگلا دیش پریمئر لیگ، ڈھاکا ڈائنامائٹس کی ٹیم چیمپئن بن گئی

Bangladesh Premier League

Bangladesh Premier League

میر پور (جیوڈیسک) شیر بنگلا اسٹیڈیم میر پور میں ڈھاکا ڈائنامائٹس نے مقررہ بیس اوور میں نو وکٹ پر ایک سو انسٹھ رنز جوڑے۔ اوپنر ایوان لیوئس پینتالیس، کمار سنگار کارا چھتیس رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

جواب میں راجشاہی کِنگز کی پہلی وکٹ پندرہ رنز پر گری مومن الحق 27، صابر رحمان 26 رنز بنا سکے۔

آٹھ بلے باز ڈبل فگر میں نہ جا سکے۔ یوں پوری ٹیم سترہ اعشاریہ چار اوور میں ایک سو تین رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ابو جاوید، شکیب الحسن اور شانزم الاسلام نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیوائن براوو اور آندرے رسل کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔

فائنل میں کمار سنگا کارا پلیئر آف دی میچ بنے۔ چوتھی بنگلا دیش پریمئر لیگ کے مین آف دی سیریز محمد اللہ قرار پائے۔