بیلجئم : برسلز حملوں میں مرنے والوں کی یاد میں تقریب، سیکڑوں لوگوں کی شرکت

Paris Attack Ceremony

Paris Attack Ceremony

برسلز (جیوڈیسک) دارالحکومت میں رات گئے سیکڑوں لوگ یادگار پر جمع ہوئے۔ انہوں نے مرنے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور دعائیہ نظمیں گائیں۔ تقریب میں مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے ہاتھوں میں پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ میٹرو سٹیشن کے باہر یادگار پر بیلجئیم کے بادشاہ فلپ اور ملکہ متھلڈا نے پھول چڑھائے۔

برسلز میں یورپی یونین کی عمارت کے باہر تنظیم میں شامل ملکوں کے پرچم سر نگوں کر دئیے گئے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دارالحکومت ماسکو میں بیلجئم کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور خود کش دھماکوں میں مرنے والوں کی یادگار پر پھول پیش کئے۔