بھمبر کی خبریں 27/9/2016

Meeting

Meeting

بھمبر (نمائندہ خصوصی) مالی بے ضابطگیوں اور محکمانہ غفلت اور عوامی شکایات پرایکسین پبلک ہیلتھ معطل ایس ای سجاد بٹ انکوئری افسر مقرر تفصیلات کیمطابق ایکسین پبلک ہیلتھ بھمبر ظہیر اقبال کو شدید مالی بے ضابطگیوں، محکمانہ معاملات میں عدم دلچسپی غفلت اور عوامی شکایات پر وزارت پبلک ہیلتھ آزاد حکومت کے نوٹیفکیشن کے تحت عہدے سے معطل کر دیا ہے اور ایس ای سجاد بٹ کو انکوائری افسر مقررکر دیا جو چند روز تک معاملات کی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (نمائندہ خصوصی)بھمبر ببوٹ کا رہائشی کوٹلہ ارب علی خان کے نزدیک ٹریفک حادثے میں جان بحق نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے حادثے کا مقدمہ تھانہ پولیس ککرالی میں درج تفصیلات کیمبطابق بھمبر کے نواحی علاقے ببوٹ کا رہائشی محمد افضل ولد محمد رزاق جوکہ عارضی طورپر بھمبر مکہال میں رہائش پذیر تھا گزشتہ شام بھمبر سے گجرات موٹر سائیکل پر سوارہو کر گجرات کی طرف جا رہاتھا کہ کوٹلہ ارب علی خان کے نزدیک چور کسی میں سامنے سے آتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر سے ٹکرا گیا جس کے باعث موٹر سائیکل سوار محمد افضل عمر 26سال موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل بھی بری طرح تباہ ہو گئی جس پر قریبی پٹرولنگ پولیس پوسٹ کے اہلکاران نے جان بحق ہونیو الے کی لاش تھانہ ککرالی پہنچا دی جہاں پر پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ ڈمپر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ککرالی پولیس نے ڈمپر تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (نمائندہ خصوصی)بھمبر نادرا آفس میں سہولیات ناپید پینے کے پانی ،سائیلین کے بیٹھنے کی جگہ اور سایہ نہ ہونے کے اور عملہ کی عدم تعاون پالیسی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا دوردراز سے آنیوالے سائیلین خجل خوار نادرا آفس میں سہولیات کیساتھ ساتھ عملہ کا قبلہ درست کیاجائے شہریوں اور عوام علاقہ کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر نادرا آفس عوام علاقہ کیلئے وبال جان بن گیا دوردراز کے علاقوں کے سائیلین شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے حصول کیلئے بھمبر ندرا آفس آتے ہیں جہاں پر لمبی قطاروں میں کھڑاے سائیلین کیلئے نہ تو کسی سائے کی جگہ ہے اور نہ ہی پینے کے ٹھنڈے پانی کی سہولت ہے سائیلین نے کہاکہ آفس میں موجود عملہ کام نمٹانے کی بجائے خوش گپیوں میں مصروف رہتا ہے اور سائیلین سارا دن لائینوں میں لگے خجل خوار ہوتے رہتے ہیں عوام علاقہ نے کہاکہ ہمار محکمہ داخلہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ بھمبر نادرا آفس میں سہولیات کی عدم فراہمی اور عملے کی غفلت کا نوٹس لیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Program

Program

بھمبر( نمائندہ خصوصی) آفاق ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام پرائمری، مڈل اور ہائی کلاسز کے بچوں کے درمیان آفاق انسائیکلوپیڈیا سے معلوماتی سوالات کا مقابلہ ہوا جس میں بھمبر سٹی کے دس سکولوں نے حصہ لیا اس موقع پر ڈویژنل انچارج گلریز انصاری نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں کا انعقاد پورے آزاد کشمیر میں تحصیل کی سطح پر تین مختلف کیٹگریز میں کیا جا رہا ہے اور ہم نے بچوں کی ذہنی سطح کو مد نظررکھتے ہوئے ان کے لیئے کورس مرتب کیا تھا، اس مقابلے کا مقصد کسی کو جیتنے کا موقع دینا نہیں بلکہ بچوں کو نصاب سے ہٹ کر کتب کے مطالعے کے شوق کو بڑھانا ہے ۔اس موقع پر چوہدری عتیق الرحمن دی لرنر سکولز کے پرنسپل نے آفاق کے اس قدم کو بچوں کے لئے ایک مثبت ایکٹیوٹی کو سراہا اور کہا کہ اگر آفاق ہم سے پوچھ کر مقابلے کا انعقاد کرتا تو بچوں کی تعداس سے کئی گنا زیادہ ہوتی ، اور اس طرح کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بچوں کو پانی جیسی نعمت سے بھی محروم نہ رہنا پڑتا، اس موقع پر ڈاکٹرطارق محمود شاکر ڈائریکٹر الائیڈسکول بھمبر کیمپس نے آفاق کے اقدامات کو سراہا اور بچوں کے لئے ایسے مقابلاجات کو منعقد کروانے پر آفاق انتظامیہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ اس طرح کے مقابلاجات پورا سال ہوتے رہنا چاہئے اس سے بچوں میں ایک سلیبس کو پڑھنے کا موقع ملتا ہے بلکہ ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے سے ان کی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے۔ ن میںاعتما د بڑ ھتا ہے زند گی میں کچھ کر گزرنے کی ہمت پیدا ہو تی ہے ایسے مقابلہ جات پوراسا ل ہو نا چا ہیں کو ز پرو گرا م کی تقر یب سے ابو بکر فیض نے بھی خطا ب کیا انسا ئیکلو پیڈ یا کوز مقا بلہ میں الا ئیڈ سکو ل بھمبر کیمپس ،عائشہ صد یقہ سکو ل ،دی لر نرز سکو ل ،ریڈ فا ونڈ یشن سکو ل اینڈ کا لج ،مسلم پبلک سکو ل ،برا ئٹ سکو ل ،فو جی فاونڈ یشن ،ایف جی عا شق حسین پبلک سکو ل نے شر کت کی جبکہ آفا ق کی جا نب سا جد لطیف ،یو نس زاہد ،محمد فیض ،ڈا کٹر محمد طلحہ فیض نے شر کت کی۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (نمائندہ خصوصی)پا کستا ن و بھارت اور کشمیر ی مسئلہ کشمیر کے تینوں فر یق ہیں اس لئے بھارت مقبو ضہ کشمیر میں فو ج کشی کر نے کی بجائے حق خودارا دیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کر ے بصورت دیگر جنو بی ایشا میں امن کی ضما نت نہیں ہے بھو ک افلاس بھارتی عوام کا مقدر بن جا ئیگا اور جنگ کے بادل دو نوں مما لک پر منڈ لا تے رہیں گے ان خیا لا ت کا اظہار مر کز ی صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ انجینئر خا لد پرو یز بٹ نے پر یس بر یفنگ کے دو را ن کیا انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مفا دا ت پا کستان اور بھارت سے وابسطہ ہیں اور یہ دو نوں ممالک مسئلہ کشمیر پر دست وگر یبا ں ہیں اسلئے مسئلہ کشمیر بھی دو نوں مما لک کے درمیا ن تعلقا ت ہیں کشید گی کا باعث ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بر صغیر میں دوقومی نظر یے کا نا مکمل ایجنڈ ہ نہیں ہے دو قومی نظر یے کے تحت پا کستا ن معر ض وجود میں آیا لیکن تما م ریاستیں15اگست 1947کو ہی آزاد خود مختار ہو گئیں تھیں کہ وہ اپنے مستقبل کے حوالہ سے جو چا ہیں فیصلہ کر یں لیکن ہندو ستا ن کے توسیع پسندا نہ عزائم اور سا مرا ج سو چ ہی تھی کہ بھا رت نے غاصبا نہ قبضہ کر لیا انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کی جا نیوا لی کسی بھی جارحیت کی صو رت میں ہم افوا ج پا کستا ن کے شانہ بشا نہ کھڑ ے ہوں گے اور بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقا بلہ کر ینگے ہمیں اقوام متحد ہ سمیت تما م مہذب دنیا سے گلہ ہے کہ پچھلے 80دن سے مقبو ضہ وادی میں حا لا ت کشید ہ ہیں اور بھارتی سیکو رٹی فو رسز قتل وغارت گر ی کے ذریعے نو جوانوں کو شہید کر رہی ہے پر امن جلسے ،جلوسوں پر شیلنگ کر کے لو گوں کوزخمی اور شہید کیا جارہا ہے بھارتی ظلم وستم پر اقوا م عالم کی خا موشی ایک مجر ما نہ فعل ہے جس کی ہم پر زو ر مذ مت کر تے ہیں ۔۔