بھٹ شاہ پریس کلب کی نئی باڈی تشکیل دی گئی

Bhit Shah, Press Club

Bhit Shah, Press Club

بھٹ شاہ (قاسم حسین) بھٹ شاہ پریس کلب کی نئی باڈی تشکیل دی گئی .تفصیل کے مطابق آج بھٹ شاہ پریس کلب کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ رائے سے پریس کلب کے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا. عہدیداروں کا چنائو سینئر صحافیوں شبیر احمد. شاکر احمد انصاری. خورشید احمد بگھیو. اور عبدالستار راجپوت.پرمشتمل کمیٹی کے زیر نگرانی .عمل میں لایا گیا۔

متفقہ رائے سے گل حسن راجپوت کوبھٹ شاہ پریس کلب کا صدر .رجب علی بوزدار سینئر نائب صدر .مینر آکاش نائب صدر.محمد مستقیم جنرل سیکریٹری .عبدالجبار راجپوت جوائنٹ سیکریٹری . سہیل راجپوت اطلاعات سیکریٹری .اختیارعلی میر جت پریس سیکریٹری .عمران علی راجپوت خزانچی اور امتیازعلی ابڑو کو آفیس سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے جب کہ شاکر احمد انصاری .خورشید احمد بگھیو .علی .نوازسموں.راناعبدالستار راجپوت .اور قاسم پلال کو ایگزیکٹوکمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔

اس موقع پر گل حسن راجپوت نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پریس کلب کے نئے منتخب ہونے والے عہدیدار صحافیوں کے مسائل کے حل اور علاقے کی عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر آئے ہیں۔