درگاہ حضرت سید سخی بلاول شاہ بلاول نورانی پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، صوفی مسعود احمد صدیقی

Shah Noorani Blast

Shah Noorani Blast

کراچی : بین المذاہب امن اتحاد پاکستان میڈیا سیل سیکرٹریٹ کراچی سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان و امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار نے معروف روحانی مرکزدرگاہ حضرت سید سخی شاہ بلاول نورانی (حق)رحمة اللہ علیہ پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا۔

صوفی مسعود احم دصدیقی لاثانی سرکار نے کہا کہ درگاہ حضرت سید سخی شاہ بلاول نورانی پر دھماکہ وحشت و درندگی کی بد ترین مثال ہے۔

اس دردناک اور المناک سانحہ پر صوفیاء کے ماننے والے اہل حق غمزدہ ہیں حکومت اس اندوہناک سانحہ کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنائے وفاقی اور صوبائی حکومتیں روحانی آستانوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

روحانی خانقاہ پرزائرین کو خون میں نہلانے والے اللہ کی پکڑ سے بچ نہیں سکیں گے۔

میڈیا کو آرڈی نیٹر:بین ا المذاہب امن اتحاد پاکستان و تنظیم مشائخ عظام پاکستان
محمد یامین نقشبندی
میڈیا سیل شاہ فیصل کالونی کراچی
رابطہ نمبر03082490789