بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ رواں ماہ پاکستان آئیں گے

Naseeruddin Shah

Naseeruddin Shah

لاہو (جیوڈیسک) بولی وڈ اسٹار نصیر الدین ماہ رواں کے تیسرے ہفتے پاکستان آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق وہ فیض فاونڈیشن کے دعوت پر آرہے ہیں جہاں وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ڈرامہ پیش کرنے کے علاوہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں لیکچرز بھی دیں گے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال اپنی اہلیہ رتنا پھاٹک اور بیٹی حبا شاہ کے ساتھ آئے تھے۔
یاد رہے نصیر الدین شاہ پچھلے کئی سالوں سے فیض فاونڈیشن کے زیراہتمام اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لیے آرہے ہیں جب کہ دو پاکستانی فلموں ’’خدا کے لیے‘‘ا ور ’’زندہ بھاگ‘‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔