برینڈن میک کولم کا فروری میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Brendon McCullum

Brendon McCullum

ولنگٹن (جیوڈیسک) کیوی کپتان میک کولم کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد کرکٹ کی تمام کیٹیگریز سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ 34 سالہ بیٹسمین نے دوہزار چار میں ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اب تک 99 ٹیسٹ کھیلے۔

جس میں چھ ہزار 273 رنز بنائے۔ فروری دو ہزار چودہ میں بھارت کے خلاف اپنی پہلی ٹرپل سنچری سکور کی اور تین سو دو رنز بنائے۔ انہوں نے 254 ون ڈے میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے پانچ ہزار نوسو نورنز بنائے۔

میک کولم نے دو ہزار پندرہ کے ورلڈکپ میں تیز ترین ففٹی بنانے کا بھی ریکارڈ قائم کیا۔ میک کولم کا کہنا تھا کہ وہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت نہیں کریں گے۔