پاکستان سپر لیگ کا ہونا ملک کے لیے باعث فخر ہے: شاہد آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا ہونا ملک کے لیے باعث فخر ہے جلد ملک میں کرکٹ کے میدان آباد ہوں گے۔

انہوں نے کہا محمد عامر کے کھیلنے کا فیصلہ پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا کھیلنا خوش آئند ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے۔