صفائی اور روشنی کے انتظامات کی درستگی ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنائی جائے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کے تحت شاہراہ فیصل پر جناح انٹر نیشنل ائر پورٹ تا کالونی گیٹ قبرستان تک صفائی و ستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا۔ حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہراہ فیصل پر انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات ک بہتر کے حوالے سے علاقائی سطح پر انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

عوام علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شدید مشکلات کا شکار ہیں بلدیاتی افسران عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے اپنی تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیںاور ترجیحی بنیادوں صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا کر مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہراہ فیصل پر بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کے تحت جاری صفائی وستھرائی اور بیوٹیفکش مہم کو مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور بلدیہ کورنگی کو باہمی اشتراک سے شاہراہ فیصل پر نکاسی آب کے نظام کی درستگی کو یقینی بنا ئیں تاکہ دوران برسات شاہراہ فیصل پر عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلائی جا سکے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن نے کہاکہ بلدیہ کورنگی ضلعی حدود میں اہم شاہراہوں اور تجاوزات مراکز کے اطراف صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو بہتر بنا نے کے لئے کوشاں ہے اس موقع پر انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے علاقائی سطح پر اُٹھائے گئے مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات صادر کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں گلیوں اور محلوں کی سطح پر اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و درستگی کو یقینی بنائی جائے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن نے شاہ فیصل زون کی جانب سے شاہراہ فیصل پر صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتر بنا نے کی ہدایت کی۔

Nishat Muhammad Zia Qadri

Nishat Muhammad Zia Qadri