سی این جی کی قیمت میں اڑھائی روپے فی کلو اضافے کا امکان

CNG

CNG

کراچی (جیوڈیسک) سندھ، بلوچستان اور خیبر پختوانخوا کے عوام ہو جائیں تیار کیونکہ سی این جی کی قیمت میں اڑھائی روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے سی این جی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے فیصلے کا خمیازہ اب تینوں صوبے کے عوام کو ہی بھگتنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق سی این جی سٹیشن مالکان صرف حکومت کے فیصلے کے قانونی نوٹیفیکشین کا ہی انتظار کر رہے ہیں جس کے فوراً بعد ہی سی این جی کی قیمت کم از کم 2 روپے 50 پیسے فی کلو اضافے سے 70 روپے تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔

چیئرمین سی این جی اینڈ پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن شبیر سلیمان نے دنیا نیوز کو بتایا کہ پیٹرول کی کم قیمتوں کے باعث ملک بھر میں سی این جی کی فروخت میں کافی حد تک کمی آچکی ہے مگر اس کے باوجود سی این جی سٹیشنز کی آپریٹنگ کاسٹ میں اضافے کے سبب قیمتوں میں کچھ اضافہ ناگزیر ہے۔