آئین توڑنے والے کو باہر بھیج دیا، ایان پر پابندی کیوں ہے: مولا بخش چانڈیو

Maula Bakhsh Chandio

Maula Bakhsh Chandio

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگوا دئیے، کہتے ہیں کہ چند پیسوں کی خاطر ایان کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے جبکہ آئین توڑنے والے کو باہر بھیج دیا ، حکومت کے اس فیصلے پر اعتراض ہے۔

سندھ کے صوبائی وزی اطلاعات مولابخش چانڈیو نے حیدر آباد میں وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگوا دئیے، انہوں نے کہا جو لوگ یہ تاثر دیتے تھے کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی وہ دیکھ لیں پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ چند پیسوں کی خاطر ایان کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے جبکہ آئین توڑنے والے کو باہر بھیج دیا ہے۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کسی کے آنے یا جانے پر نہیں بلکہ نون لیگ کی خاموشی اور فیصلوں پر اعتراض ہے۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا اصل اور حقیقی جمہوری حکومت کے لیے ساتھ تھے ، فرمائشی جمہوریت قبول نہیں۔