براعظم افریقہ کے لئے چین کا 60 ارب ڈالر کا امدادی پیکج

Conference

Conference

جوہاننسبرگ (جیوڈیسک) اس منصوبے کے تحت بیجنگ افریقی ممالک کے داخلی معاملات میں دخل اندازی بھی نہیں کرے گا ۔ جنوبی افریقہ میں منعقدہ کانفرنس کے دوران انہوں نے افریقی ممالک کے رہنماوں سے خطاب میں کہا ہے کہ ان کا ملک مختلف ممالک میں 60 ارب ڈالر کے نئے منصوبہ جات شروع کرے گا ۔ ان میں نئے قرضے اور امدادی رقوم شامل ہوں گی ۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ چین کی طرف سے افریقہ میں شروع کیے جانے والے اس تین سالہ پراجیکٹ کی بدولت چین کے اثرورسوخ میں اضافہ ہو گا ۔ تاہم شی جن پنگ نے واضح کیا ہے کہ بیجنگ حکومت افریقی ممالک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گی ۔ ان کے اس بیان کو بالخصوص زمبابوے کے صدر ربراٹ مگابے کی طرف سے بہت زیادہ پذیرائی ملی ، جو انسانی حقوق کی مبینہ پامالیوں کے الزامات کے تحت اکثر اوقات مغربی ممالک کی تنقید کی زد میں رہتے ہیں ۔

چینی صدر نے افریقی طالب علموں کے لیے سکالر شپ بھی جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے رخنوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ، جس کی وجہ سے افریقہ کو ترقی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔