باہمی تعاون اور تجاویز کی روشنی میں بلاتعطل میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ سید نیئر رضا

DMC Korangi Karachi New

DMC Korangi Karachi New

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کورنگی میں عید میلاد النبی ۖ جوش و خروش اور شایان شان طریقے سے منایا جائیگا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،لانڈھی اور کورنگی زونز کے علماء اکرام ،محافل میلاد و جلوسوں کے منتظمین سے مشاورت مکمل کرلی تمام زونز میں عید میلاد النبی ۖ کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاسوں میں علماء اکرام اور منتظمین کی تجاویز کی روشنی کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع کورنگی میں عید میلاد النبی ۖ کے انتظامات کو یقینی بنا یا جائیگا ،ضلع کورنگی میں وال چاکنگ پر پابندی بھی عائد کردی گئی ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو نے حق پرست ارکین اسمبلی نشاط ضیاء قادری اور سید وقار شاہ کے ہمراہ اجلاسوں کی صدار ت کی اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر عوام کو مسائل سے پاک پاکیزہ ماحول کا قیام یقینی بنانے کے لئے اپنے تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔

علماء اکرام اور منتظمین کی تجاویز اور مشاورت کے ساتھ بلدیاتی انتظامات کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائیگا محافل گاہوں اور عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور تجاوزات و رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے حوالے سے فوری اقدامات کا آغاز کردیا گیا ماہ ربیع الاول سے قبل کافی حد تک مسائل کو حل کرلیا جائے گا اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے اعلان کیا کہ بلدیاتی انتظامات کو کو بلاتعطل جاری رکھنے اور بروقت سہولت کی فراہمی کے لئے بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز میں میونسپل ایمر جنسی کا نفاذ رہے گا۔

افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں مسائل کے حل کے لئے عوامی رابطے کے لئے بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں شکایتی مراکز بھی قائم کئے جائیں گے جہاں عوامی سہولت کی فراہمی پر مامور اداروں کے نمائندے موجود رہیں گے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے منتظمین کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل سننے کے بعد واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس سمیت علاقائی سطح پر سیوریج سسٹم کی درستگی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور سید وقار شاہ نے کہاکہ آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی ۖ کی ولادت کا مہنہ ہمارے لئے باعث رحمت اور برکتوں کا مہینہ ہے عاشقان رسول ۖ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اس موقع پر حق پرست آراکین اسمبلی نشاط محمدضیاء قادری اور سید وقار شاہ نے کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر یکم تا 12ربیع الاول تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا جائے تاکہ پر امن ماحول میں عبادات اور جلوسوں کا انعقاد اور چراغاں کیا جاسکے ،اراکین اسمبلی نے علماء اکرام اور منتظمین سے اپیل کی کہ ماہ ربیع الاول میں اتحاد و یکجہتی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا جائے اور حفاظتی انتظامات و قیام امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کیا جائے۔