دوست ممالک کو خطے میں بھارتی ہٹ دھرمی کا نوٹس لینا چاہیے: نثار

Mark Lyall Grant and Ch Nisar

Mark Lyall Grant and Ch Nisar

لندن (جیوڈیسک) لندن میں برطانوی قومی سلامتی کے مشیر سر مارک لائل گرانٹ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی نے کہا بھارت کا جنگی جنون اور جارحانہ سوچ امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

دنیا اور پاکستان کے دوست ممالک بھارتی عزائم ناکام بنانے کے لیے مزید اقدامات کریں۔ برطانوی مشیر سلامتی نے کہا برطانیہ دوستانہ تعلقات بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سماجی معاشی ترقی کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔