قائد اعظم SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہو گئے

HAJI GHULAM MUHAMMAD KHAN

HAJI GHULAM MUHAMMAD KHAN

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قائد اعظم SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں اقراء یونیورسٹی باسکٹ بال کلب نے نشتر باسکٹ بال کلب کو 47-44سے شکست دیدی۔

اقراء یونیورسٹی کے سیف اللہ نے 12،محمد سعد نے 10اور دانش علی نے 9 جبکہ نشتر کلب کے طلحہ امجد نے 30اور علی چن زیب نے 8پوائنٹ اسکور کئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں آرام باغ باسکٹ بال کلب نے ون یونٹ باسکٹ بال کلب کو 45-34سے زیر کردیا۔

آرام باغ کلب کی جانب سے اسد امام نے 22،فاضل احمد نے 14اور کاظم علی نے 8،جبکہ یون یونٹ کلب کی جانب سے کاشف احمد نے 17اور طلال احمد 21پوائنٹ اسکور کئے ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی SSPٹریفک سائوتھ ذیشان صدیقی سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،عبدالناصر ،امجد علی خان اور محمد یعقوب بھی موجود تھے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض غلام رسول ،ممتاز احمد ،محمد جاوید ،طارق حسین ،ظفر اقبال اور یعقوب قادری نے انجام دیئے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر