سیاسی رشتے موسمی ہوتے ہیں جو کہ موسم کے بدلنے کے ساتھ ساتھ ختم ہوجاتے ہیں: چوہدری عبدالمالک

Abdul Malik

Abdul Malik

ڈیرہ کوٹلہ: چوہدری عبدالمالک نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلہ برادران MNA چوہدری عابدرضا ،MPAچوہدری شبیر کوٹلہ،چیئرمین یوسی کوٹلہ چوہدری تنویراحمد اور چوہدری آصف رضا کا حلقہ کی عوام کے ساتھ سیاسی نہیں بلکہ پیار کا رشتہ ہے جو کہ کبھی نہ ٹوٹنے والا نہیں ہے سیاسی رشتے موسمی ہوتے ہیں جو کہ موسم کے بدلنے کے ساتھ ساتھ ختم ہوجاتے ہیں کوٹلہ برادران دن رات حلقہ کی عوام کی خدمت کررہے ہیں تمام بھائی اپنی اپنی سطح پر مصروف عمل ہیں اور خلق خدا کی خدمت کررہے ہیں

یہی وجہ ہے کہ ضلع گجرات میں اس وقت حلقہNA107اورPP115تعمیروترقی کے لحاظ سے منفرد اور نمایاں ہورہا ہے انفراسٹرکچر،تعلیم صحت کے ساتھ ساتھ تمام ادارے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں حلقہ میں اپ کریڈیشن کا کام جاری ہے اسکے علاوہ ڈیرہ کوٹلہ پر عوامی مسائل حل کیے جاتے ہیں محلہ پولیس آزادانہ جرائم کے خاتمہ اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہم کے لئے سرگرم عمل ہے چوہدری شفیق لنگڑیال نے مزید کہا کہ کوٹلہ برادران عملی طور ہر عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔