ڈی ایم سی ایسٹ میں رمضان لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتامی میچ کل کھیلا جائیگا

Cricket Tournament

Cricket Tournament

کراچی : ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے میگا رمضان لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ لٹل ماسٹر حنیف محمد کرکٹ گراونڈ (کچھی میمن) میں کل بروز منگل مورخہ 28 جون شب 11 بجے کھیلا جائیگا جس میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ و میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق مضان لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح 5 جون کو کیا گیا جس میں 64ٹیموں نے ناک آوٹ کی بنیاد پر میچز کھیلے، 5 جون سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل کھیلا جارہا ہے جس کی اختتامی تقریب میں جیتنے والی ٹیم کواعزازی شیلڈزاورایوارڈز پیش کیئے جائیں گے۔