ہر طرف گونجتا ہے سناٹا

ایک مدت سے وہ ملا بھی نہیں
میرے دل سے مگر جدا بھی نہیں
ہر طرف گونجتا ہے سناٹا
کوئی آہٹ کوئی صدا بھی نہیں
عشق کی داستان لکھتے رہے
جس کا عنوان وہ بنا بھی نہیں
عمر تو کٹ گئی تکلف میں
بے تکلفی سے تو وہ ملا بھی نہیں
آج بھی انہی راستوں پہ ٹھیرے ہیں
جن راستوں پہ چلنے کا حوصلہ بھی نہیں عالیہ جمشید خاکوانی

Mrs Khakwani

Mrs Khakwani

تحریر : عالیہ جمشید خاکوانی