سوہنا آیا تے سج گئے نے گلیاں بازار” عید میلاد النبیۖ کی تیاریاں عروج پر

Kharian

Kharian

کھاریاں: ”سوہنا آیا تے سج گئے نے گلیاں بازار” عید میلاد النبیۖ کی تیاریاں عروج پر۔ گھر گھر اور مساجد میں دن رات محافل کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 12 ربیع الاوّل کے دن قریہ قریہ، گائوں گائوں جلوس نکالے جائیں گے اور محافل کا اہتمام کیا جائے گا۔

جاری محافل میں نعت خوان عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے ہیں جبکہ علمائے کرام اپنی تقاریر میں میلاد کے موضوع پر خطاب کر رہے ہیں اور رحمت اللعالمینۖ کی شان بیان کر رہے ہیں فضائیں درود و سلام سے گونج رہی ہیں سیکورٹی کے لئے پولیس، قومی رضا کار اور منتظمین کی طرف سے بھی نوجوان ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ خواتین کی محافل بھی جاری ہیں۔