آغوش الخدمت میں تفریحی پروگرامات کے انعقاد کا مقصد بچوں میں احساس محرومی ختم کرنا ہے۔ سید احسان اللہ

Alkhidmat Foundation Pakistan

Alkhidmat Foundation Pakistan

راولپنڈی : الخدمت فاؤنڈیشن اور ہیلی فیکس اکیڈمی یو۔کے ۔کے تعاون سے آغوش الخدمت شیخوپورہ میں یتیم بچوں کے لئے تفریحی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص ،الخدمت شیخوپورہ کے صدر میاں مقصوداور فاؤنڈیشن آف فیتھ فل پاکستان کے صدر میاں خالد سمیت الخدمت کے رضاکار، یتیم بچوں اورمختلف جامعات کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام میں بچوں کے لئے میجک شو ، فائر شو،فیس پینٹنگ سمیت مختلف موٹیویشنل سیشنز کا اہتمام کیا گیا تھا اس کے علاوہ آغوش میں مقیم 3 بچوں کی سالگرہ بھی منائی گئی۔

اس موقع پر سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ یہ یتیم بچے ہماری خاص توجہ اور پیار کے مستحق ہیں اور ایسی تقریبات کے انعقاد کا مقصد بچوں میں احساسِ محرومی کم کرنا اوران میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں ان تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہو ں جو اس نیک اور عظیم مقصد کے لئے ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Alkhidmat Foundation Pakistan

Alkhidmat Foundation Pakistan