یورو کپ، افتتاحی میچ میں میزبان فرانس کی رومانیہ کو شکست

Euro Cup Opening Match

Euro Cup Opening Match

سینٹ ڈینس (جیوڈیسک) یورو کپ کا رنگارنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہو گیا، افتتاحی میچ میں میزبان فرانس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد رومانیہ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ تاہم پہلے ہاف تک میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف کا آغاز بھی تیزی سے ہوا ۔ فرانس کے اولیویر جیرو نےستاونویں منٹ میں ہیڈ کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

تاہم یہ برتری زیادہ دیر تک قائم نہ رہی ۔ سات منٹ بعد رومانیہ کے بوگڈان سٹینکو نے پنلٹی کک کے ذریعے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔

کھیل کے آخری لمحات میں فرانس کے ڈمٹری پائٹ نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی ۔ سنسنی خیز مقابلے کو گراؤنڈ میں موجود 80 ہزار سے زائد شائقین نے دیکھا۔