فیصل آباد کی خبریں 8/3/2017

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے میونسپل کارپوریشن میں پارلیمانی لیڈر شیراز کاہلوں نے کہا ہے کہ افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر کا یہ اعتراف کہ افغانستان میں ہزاروں دہشتگرد موجود ہیں دراصل پاکستانی موقف کی تائید ہے ،یہ دہشتگرد افغان سرزمین پر رہتے ہوئے بھارتی ایماء پر پاکستان میں دہشت گرد حملے کرکے پاکستان کی وحدانیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں جب تک افغانستان اپنی سرزمین پر موجود پاکستان کے دشمنوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچاتا یا انہیں پاکستان کے حوالے نہیں کرتا اس وقت تک نہ صرف طور خم بارڈ ر بند کیا جائے بلکہ افغانستان کیساتھ ہر قسم کی تجارت بھی ختم کی جائے اس قسم کے سخت اقدامات کرنے سے ہی افغانوں کا دماغ ٹھکانے آئے گا انہوںنے کہا کہ صرف 3روز کے دوران ہمارے تین سیکورٹی افسران سمیت 8کے قریب اہلکار شہید ہوچکے اور ہم اپنے شہداء کا خون ضائع نہیں ہونے دینگے ہمارے اپنے محب وطن وزیر اعظم سے درخواست ہے کہ پاک افغان بارڈر کسی صورت بھی نہ کھولا جائے کیونکہ اس بارڈ ر کی ہمیں نہیں افغانستان اورامریکہ کو ضرورت ہے کم از کم 6ماہ تک اگر آمد و رفت بند ہوگی تو دہشت گردی کا بھی خاتمہ اور پاکستان میں حقیقی امن بحال ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد ( سٹی رپورٹر) سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر اسد معظم نے کہا ہے کہ عمران خان پر جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنے کے الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ،ہمارے قائد جتنا جمہوریت پسند ایک بھی سیاستدان ہمیں پاکستان کے اندر دکھا یا جائے ،اپنے جائز حق کیلئے سڑکوں پرنکلنا ہی جمہوریت ہے ،حق بات کو منہ پر کہنا ہی جمہوریت ہے اور چور کو چور کہنا اصل جمہوریت ہے ،عمران خان نے اگر ان تینوں وجوہات پر کام نہیں کیا تو پھر الزام لگانے والے سچے ہیں مگر 20کروڑ عوام جانتے ہیں کہ انہوںنے دھاندلی کے خلاف آواز اٹھائی جو ان کا حق تھا ،قومی خزانے کو نقب لگانے والوں کو کھلے عام چور کہا اور اسمبلی سمیت ہر سطح پر انہوںنے حق و سچ کی بات کی ،یہ کام آج تک کوئی سیاستدان نہیں کرسکا تھا یہ ہمارے قائد کا ہی کمال تھا کہ ملک کے ایک طاقتور ترین شخص کی کھلی عدالت میں تلاشی شروع کروائی ،اب اسی تلاشی کے ثمرات جلد عوام کو ملیں گے اور وہ لوگ جو قومی خزانے کو اپنی وراثت سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے تھے ان کا ”کریا کرم ” ہوجائے گا ،ڈاکٹر اسد معظم نے مزید کہا کہ اگر دونوں شریف ہمارے قائد پر الزام تراشی کریں تو ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا مگر افسوس کہ اس کام کیلئے موٹو گینگ اور چند درباری میدان میں اتارے گئے ہیں مگر ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ یہ سب لنگڑے گھوڑے ہیں حکمران یا د رکھیں گھوڑا جتنی مرضی پالتو اور پسندیدہ کیوں نہ ہو مگر جب وہ لنگڑا ہوجاتا ہے تو وہ ناکارہ ہوجاتا ہے،لہذا شریفوں کی حفاظت کرنے والے یہ درباری بھی اب ناکارہ مال میں ہی گنے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد ( سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے میگا پراجیکٹس میں اربوں روپے کی بچٹ کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جتنی رقم 5میگا پراجیکٹس پرخرچ ہونا تھی اتنی آٹھ منصوبوں پر خرچ کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا گیا اور الحمداللہ کسی ایک منصوبے پر بھی کسی کو انگلی اٹھانے کی جرات نہیں ہوئی کیونکہ ان تمام منصوبوں کی براہ راست نگرانی خود خادم اعلیٰ میاں شہباز شریف کررہے ہیں انہوںنے کہا کہ فیصل آباد میں تکمیل کو پہنچنے والے تمام میگا پراجیکٹس شفافیت کے حوالے سے اپنی مثال آپ تھے اور جو زیر تکمیل ہیں ان پر بھی میرٹ کے مطابق کام ہورہا ہے مخالفین کا تو کام ہی بس تنقید کرنا ہوتا ہے اس لئے وہ اپنا کام کررہے ہیں مگر ہم نیک نیتی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ہماری یہی نیک نیتی اس ملک کی ریکارڈ ترقی کا باعث بنے گی انہوںنے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والے تاحال خیبر پختونخوا میں ایک نیا سکول ،کالج یا ہسپتال نہیں بنا سکے ان کے برعکس پنجاب میں 17نئے ہسپتال بنانے کا منصوبہ ہے جبکہ لاتعداد سکول تعمیر ہورہے ہیں جس کے بعد پنجاب میں لیٹریسی ریٹ بہت بہتر ہوجائے گا جوکہ ماری یہ بت بڑی کامیابی ہوگی رونے والے جتنا مرضی روئیں مگر ہم ناک کی سید ھ میں آگے بڑھتے رہیں گے اور مڑ کر دیکھنا ہی ان پالیسی میں شامل نہیں ہوگا۔