فیصل آباد : تیز رفتار کار الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) موٹر وے پر کمال پور انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔

جس سے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں اور موٹر وے پولیس نے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔