فاسٹ بولر محمد عامر کا سوئی سدرن گیس سے معاہدہ

Mohammad Amir

Mohammad Amir

لاہور (جیوڈیسک) دو ہزار دس کے اسکینڈل کے سزا یافتہ فاسٹ بولر نے آئی سی سی کی اجازت سے ڈومیسٹک کرکٹ شروع کر دی ہے۔ وہ آئندہ سیزن میں سوئی سدرن ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

محمد عامر نے حالیہ میچز کراچی کی ندیم ایسوسی ایٹس اور پھر سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کپ راولپنڈی ریمز کی طرف سے کھیلا۔

آئی سی سی نے محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لیتے ہوئے اپنا نیا روپ اور بدلا ہوا کردار دکھانے کا موقع دے رکھا ہے۔