فلم فیئر ایوارڈز: عاطف اسلم بہترین پلے بیک سنگر کیلیے نامزد

Atif Aslam

Atif Aslam

ممبئی (جیوڈیسک) مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو ہندوستان کے فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین پلے بیک سنگر (مرد) کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

عاطف اسلم کو بالی وڈ فلم ’’بدلہ پور‘‘ کے گانے ’’جینا جینا‘‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے اس کیٹگری میں عاطف اسلم کے ساتھ انکت تیواری فلم ’’رائے‘‘ میں اپنے گانے ’’تو ہے کہ نہیں‘‘، ارجیت سنگھ فلم ’’دل والے ‘‘ کے گانے ’’گیروا‘‘اور رائے کے گانے ’’سورج ڈوبا‘‘، پپون فلم ’’دم لگا کے ہئی شا‘‘ میں شامل اپنے’’ گانے’’’وہ موہ کے دھاگے‘‘ اور شال دادلانی فلم شاندار میں اپنے گانے ’’گلابو‘‘ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف 2005 ، 2006 اور 2010 میں بھی فلم فئیر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔