آج کل کے فلمی گانوں میں روح اور موسیقی کا فقدان ہے: لتا منگیشکر

Lata Mangeshkar

Lata Mangeshkar

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر نے کہا ہے کہ آج کل کے فلمی گانوں میں روح اورموسیقی کا فقدان ہے۔

انھوں نے اپنے انٹرویو میں کہا ہمارے زمانے میں پلے بیک سنگر گانے کے پیچھے کے منظر، کردار اور حالات کو سمجھ کر انتہائی محنت اور لگن کیساتھ گانا گاتا تھا۔

فلم کیلئے گانے کو سمجھ کر گانا ہی اس کی اصل روح ہوتی ہے جو آجکل کے فلمی گانوں میں نظر نہیں آتی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ لوگ آج بھی پرانے گانے شوق سے سنتے ہیں اور نئے گانے وہ جلد بھول جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا ہم اپنے دور میں گانے میں اپنی جان ڈال دیتے تھے جس کی وجہ سے اس میں جذبات بھر جاتے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں لتا نے کہا ان کے گانے پرانی ہیروئنز پر بہت جچتے تھے جبکہ نئی میں صرف کاجل اور مادھوری نے ان کے گانوں کے ساتھ انصاف کیا اور بہترین لپ سنگ اور جذبات ظاہر کئے۔