34 ملکی عسکری اتحاد میں فوج نہ بھیجنا ہی راست اقدام ہو گا۔ ایم آر پی

Pakistan

Pakistan

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ان کیمرہ بریفنگ میں پاکستان کی طرف سے 34 ملکی عسکری اتحاد میں پاکستان کی فوج نہ بھیجنے کے عندیئے کو مثبت وراست اقدام قرار دیتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ ایران سعودی عرب تنازعہ میں غیر جانبدار رہنا ہی پاکستان کے مفاد میں ہے کیونکہ امریکہ روس سرد جنگ میں امریکی اتحاد کا حصہ بن کر ہم نے جو غلطی کی تھی آج تک اس کا خمیازہ پاکستان اور اس کے عوام بھگت رہے ہیں۔

ایکبار پھر اس غلطی کو دہرا کر ملک و قوم کا مستقبل خطرے میں دالنے کی بجائے ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے ثالثی کے ذریعے سعودیہ و ایران غلط فہمی کو دور کرکے ان دونوں اسلامی ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی بحالی کا کردار ہی پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے پر امن و محفوظ مستقبل کے مفاد میں ہے۔