سابق صوبائی وزیراشرف سوہنا کا پیپلز پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

Ashraf Sohna

Ashraf Sohna

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

لاہور میں جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے اشرف سوہنا کا کہنا تھا کہ وہ میاں منظور وٹو کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ منظور وٹو کارکنوں سے پارٹی کی بجائے ذاتی وفاداری چاہتے ہیں۔انہوں نے پارٹی کے تمام عہدے اپنے گھر میں بانٹ رکھے ہیں۔

اشرف سوہنا نے بتایا کہ انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وہ جلد پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کریں گے۔