چار میچز کی سیریز کیلئے قومی ہاکی ٹیم جنوبی کوریا روانہ

 National Hockey Team

National Hockey Team

لاہور (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کے خلاف چار میچز کی سیریز کھیلنے قومی ہاکی ٹیم لاہور سے روانہ ہو گئی۔ کپتان محمد عمران کی قیادت میں اٹھارہ رکنی ٹیم لاہور سے روانہ ہوئی۔

اس بار ٹیم منجمنٹ صرف تین اراکین پر مشتمل ہے جن میں ہیڈ کوچ شہناز شیخ ، کوچ ناصر علی اور ڈاکٹر اسد عباس شامل ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان چار میچز کی سیریز شیڈول ہے جو اٹھارہ ، بیس ، بائیس اور چوبیس مئی کو کھیلے جائیں گے۔

ستائیس مئی کو قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچے گی۔ اس دورے کا مقصد اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری کرنا ہے جو بیس جون سے بلجیئم میں شروع ہونا ہے۔