فرانس کے بحری بیڑے سے داعش کے ٹھکانوں پر حملے

Airstrikes

Airstrikes

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے بحیرہ روم میں پہنچنے والے بحری بیڑے سے عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیںجبکہ امریکا نے شام میں داعش کے 283 آئل ٹینکر تباہ کر دیئے۔

پیرس حملوں کے بعد امریکا کی جانب سے حملوں میں تیزی آگئی ہے جبکہ فرانسیسی حکومت نے بھی داعش کے خلاف حملوں کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد فرانس کے طیاروں نے پیرس حملوںکے بعد سے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

داعش کے حملوں کے بعد پیرس سمیت یورپ کے متعدد ممالک کسی بھی ممکنہ حملے سے بچاؤ کے لیے الرٹ ہیں۔