فرینکفرٹ: طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 1شخص ہلاک، 7افراد لاپتا

Frankfurt Torrential Rains Flood

Frankfurt Torrential Rains Flood

فرینکفرٹ (جیوڈیسک) امریکی ریاست کینٹکی میں طوفان بارش اور سیلاب سے 1شخص ہلاک، جبکہ 7افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔

کینٹکی کے مشرقی علاقوں میں تیز بارشوں نے زندگی کا نظام برہم کردیا اور متعدد علاقے سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

تیز ہواوں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے، جبکہ کھمبے گرنے سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں۔ پولیس کے مطابق مختلف حادثات میں 1شخص ہلاک، جبکہ 7افراد لاپتا ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے 50سے زیادہ افراد کو بچا لیا ہے۔