گیس پریشر کے مسئلے کی وجہ سے اہلیان زیارت کو سردیوں میں سخت مشکلات کا سامنا

Tehsildar Ziarat Dividing Goods in Snow Effecties

Tehsildar Ziarat Dividing Goods in Snow Effecties

زیارت : چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل زیارت اور ممتاز قبائلی رہنما سردار میر وائس خان سارنگزئی نے اپنے آفس زیارت میں میڈیا سے زیارت کے مسائل پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیارت میں بہت سے مسائل ہیں جن کی نشاندہی کرنا ہم سب کا فرض بنتا ہے جن میں سے ایک مسلئہ ان دنوں شدید سردی میں گیس کا مسلئہ ہے۔

وادی زیارت میں صنوبر کی ایک نایاب اور قیمتی جنگل پایا جاتا ہے ان کی بچاوکے لئے گیس کا مکمل پریشر ہونا بے حد ضروری ہے وادی زیارت کو گیس تو فراہم کی گئی ہے لیکن عوام اس سے مستفید نہیں ہو رہے ہیں ۔جس لائن سے زیارت کو گیس سپلائی کی جا رہی ہے وہ گیس پائپ لائن کچلاک سے لے کر خانوزئی کراس تک غیر قانونی کنکشن استعمال کررہے ہیں۔

اس غیر قانونی طور پر کنکشن لگانے کی وجہ سے زیارت آنے والے گیس کی پریشر میں شدید کمی واقع ہو جاتی ہے اور اہلیان زیارت کے چولہے بجھ جاتے ہیں۔ سردار میر وائس خان سارنگزئی نے گورنر بلوچستان، وزیر اعلی اور گیس کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ زیارت کے لئے دی گئی گیس پائپ لائن سے جو غیر قانونی کنکشن لگے ہوئے ہیں۔

ان کو فوری طور پر ختم کرکے ان علاقوں کو متبادل گیس پائپ لائن فراہم کی جائے اور وادی زیارت کو مناسب گیس پریشر فراہم کیا جائے تاکہ اہلیان زیارت کو درپیش اس سب سے بڑے مسلئے سے نجات مل سکیں۔