غذر میں آٹے کا بحران ، 3 دن سے تندور بند

Gundam

Gundam

غذر (جیوڈیسک) پاسکو کو جنوری کے کوٹے کے پیسے نہ ملنے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں میں آٹے کے بحران نے شدت اختیار کرلی۔ شہر میں تین روز سے تندور بند ،مسافر اور مزدور روٹی تلاش کرتے رہ گئے ۔

سول سپلائی افسر غذر علاؤالدین کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کو اب تک پاسکو کو جنوری کے کوٹے کے پیسے نہیں ملے جس کی وجہ سے ضلع بھرمیں آٹے کے بحران نے شدت اختیار کر لیا ہے۔

آیندہ 2 روزمیں فنڈز ریلیزہوں گےاور گندم کی سپلائی شروع ہوجائے گی۔ پورے ضلع غذر میں 3 روزسے آٹے کا بحران ہونے کی وجہ سے تندور بند ہیں جس کی وجہ سے مسافروں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔