حکومت کم آمدن والے افراد کیلئے کم قیمت ہاوسنگ سکیم لانے پر غور کر رہی ہے، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کم آمدن والے افراد کیلئے کم قیمت پر ہاوسنگ سکیم لانے پر غور کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نواز شریف نے ایس پی ٹیک پرائیویٹ لمٹیڈ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو کم آمدن والے افراد کے لیے ہاؤسنگ سکیم کے تکنیکی اور مالی پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ شہروں میں 30 لاکھ مکانوں کی کمی کا سامنا ہے جس میں اضافہ ہو رہا ہے۔