حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے غریب لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔ میاں اختر محمود

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : انجمن تاجران کا رخانہ بازار کے سینئر نائب صدر میاں اختر محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیوجہ سے غریب لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔

بجلی ،گیس کی لوڈ شیڈنگ اور اشیاء خور دونوش کی قیمتوں میں ہوثر با اضافہ نے عوام کا بھر کس نکال دیا ہے۔مہنگائی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ تمام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے۔

غیر ملکی قرضوں کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل میں بھی دن بدن اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے صرف اشتہارات تک محدود ہیں۔ حالیہ شہر کے ارکان اسمبلی گونگے بہرے کا کردار ادا کررہے ہیں۔

بدترین مہنگائی اور مسائل نہ ہونے کیوجہ سے سفید پوش افراد کا بھرم کھول کر رکھ دیا ہے ۔عام آدمی عوام عید کے موقع پر بچوں کیلئے کپڑے اور جوتے لینے کی بجائے ونڈو شاپنگ تک محدود ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران نو منتخب نمائندوں کوا ختیار نہیں چاہتی تو کم ازکم ان کے ذریعے محلوں اور گلیوں میں بسنے والے ایسے سفید پوشوں کی معلومات لیکر ان کی دلجوئی کی جائے۔