گورنر سندھ کی ہدایت پر محکمہ لوکل ٹیکس بلدیہ عظمیٰ کراچی کا شہر میں بل بورڈ کے خلاف آپریشن جاری

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی محکمہ لوکل ٹیکس نے شہر کی مختلف شاہراہوں سے غیر قانونی بل بورڈز سمیت فٹ پاتھوں ،گرین بیلٹس سمیت دیگر سرکاری اراضی پر لگائے گئے سینکڑوں سائن بورڈز ہٹا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کے احکامات پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ہدایت پر محکمہ لوکل ٹیکس کے سنیئر ڈائریکٹرعبدالراشد خان کی نگرانی میں شراہوں سے سائن بورڈ ہٹانے کے حوالے سے مسلسل ریمول مہم کے دوران شاہراہ فیصل ،بلوچ کالونی ،شہید ملت ایکسپریس وے ،راشد منہاس روڈ ،شاہراہ پاکستان ،شیر شاہ سوری روڈ اور بندر روڈ کی شاہراہوں سے 60 فیصد سائن بورڈ ،پائلون ،ہائی ماس پول اُتار لئے گئے۔

نیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس عبدالراشد خان نے کہاکہ ٹیکس ریکوری کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ شہر کو سائن بورڈ کی جنگل سے نجات دلا ئیں گے شاہراہوں فیصل کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے سائن بورڈز ہٹانے کے حوالے سے مہم کو جاری رکھا جائیگا انہوں نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ غیر قانونی اور کمزور سائن بورڈ بلا تفریق ہٹا دئے جائیں۔

عبدالراشد خان نے تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ ریمول کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرکے جمع کرائی جائے اور ایسے علاقائی سروے کے ذریعے تمام غیر قانونی سائن بورڈ کو ہٹا نے کے حوالے سے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔