گجرات کی خبریں 14/09/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) سیکرٹری گجرات فرینڈز لائنز کلب قاری عامر رضوان گل قادری کے والد محترم حاجی غلام نبی گل رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی قبرستان نزد مسجد میاں عبدالستار میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں کرنل نعیم احمد لاہور’ سید انجم شاہ’ میلانو بیکرز’ چوہدری عثمان منظور دھدرا’ چوہدری عمران اسلم وڑائچ’ محسن جاوید بٹ’ سفیر احمد ڈار’ میاں سہیل منیر’ ملک کامران صادق (حاجی مون) ‘ چوہدری قمر زمان گل’ میاں وسیم اختر پگانوالہ’ چوہدری وسیم افضل جوڑا’ چوہدری خاور رشید گل’ سید طلحہ شاہ ٹیپو شاہ’ چوہدری فراز انجم جوڑا’ شاہد لطیف بٹ’ قاری محسن رضا قادری’ پیر ولایت علی چن پیر سرکار’ ملک احسن ‘ شیخ نوخیز’ شیخ عمر نوخیز’ عمر اقبال پٹیالہ جیولرز ‘ چوہدری اشفاق حسین گل’ حاجی اکرام بٹ’ عمر فاروق بٹ’ عبدالشکور بٹ’ ذیشان علی شفاقت’ سید سخاوت علی شاہ’ چوہدری سبحانی عمیر موٹرز’ چوہدری نذر حسین ورک’ قاری شاہد محمود’ چوہدری محمد آصف بھاگووال’ چوہدری ثقلین آصف’ چوہدری جہانگیر عادل ورک’ چوہدری عدیل علی’ محمد لطیف بٹ’ جاوید اسلم صراف’ ڈاکٹر زمان رفیع عطاری ‘ ارسلان یوسف’ چوہدری حسن اشرف گل’ چوہدری محمد اکرم گل ‘ مبشر سیٹھی’ چوہدری خرم ترکھا’ عثمان سیٹھی’ رضوان شہزاد ‘ محمد امجد حسین قادری’ ناظم اعلیٰ جامع مدینة الاسلام گجرات’ چوہدری نعیم پرویز تارڑ’ مرزا عادل بیگ (جگا) چوہدری حاجی غلام قادری تارڑ’ محمد سفیان سیفی’ چوہدری نوید ایزیا تارڑ’ مرزا اکمل حسین’ چوہدری نجم الحسن تارڑ’ محمد تنویر’ چوہدری احسان الٰی’ چوہدری اکرام اللہ گجر’ چوہدری منیر احمد تارڑ’ حاجی ظفر بٹ’ حافظ افتخار محمود’ افضال احمد’ حافظ فیصل خان’ آغا محمود الحسن خان’ ڈاکٹر ثوبان شاہد’ چوہدری گلزار حسین زمندارہ فرشی کنڈا’ شیخ عبدالغنی’ شکیعب عمران درانی’ شعیب اشعر درانی’ علامہ سہیل درانی’ سید سلمان شاہ’ قاری احسان اللہ’ چوہدری فضل حسین نمبردار’ چوہدری محمد سرور گل’ چوہدری محمد انور گل’ چوہدری محمد منور حسین گل’ چوہدری ذیشان غضنفر گل’ چوہدری محمد رشید گل’ چوہدری محمد مسعود رشید گل’ چوہدری شایوز اقبال گل’ چوہدری محمد ریاض گل’ سائیں غلام رسول ‘ احسان الٰہی’ حمال ساجد’ راجہ شہزاد’ چوہدری سہیل اجمل گل’ چوہدری شعیب عمران گل’ قاری عامر رضوان گل قادری’ چوہدری راحیل سہیل گل’ چوہدری عدیل سہیل گل’ چوہدری عمر سہیل گل’ چوہدری عمیر سہیل گل’ چوہدری حیدر علی گل’ چوہدری احمد رضا گل ‘ چوہدری اکبر علی گل’ چوہدری نبیل رضا گل’ چوہدری محدد علی گل’چوہدری توحید اکمل گل’ چوہدری نوید ایاز تارڑ’ چوہدری انضمام الحق گندرہ’ چوہدری نعمان الحق گندرہ’ چوہدری نجم الحسن تارڑ’ چوہدری فیضان الحق’ چوہدری عبداللہ اشفاق گل’ چوہدری محمود الحسن گل’ چوہدری عبدالواحد گل و دیگر شریک تھے۔
………………………………………………………………
………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) فاران انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دیونہ منڈی کیمپس کے طالبعلم سکندر یوسف رولنمبر 132520نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن لاہورکے زیر اہتمام سول انجینئرنگ کے امتحان میں 1200میں سے 1013نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کر لی سکندر یوسف کا کہنا ہے کہ شاندار نمبر وں سے کامیابی والدین کی دعائوں اور فاران کالج کے ایم ڈی طارق جاوید وڑائچ کی محنت کا نتیجہ ہے انشاء اللہ اسی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا
………………………………………………………………
………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے زیر اہتمام قائد اعظم اور دفاع پاکستان کے عنوان سے فکری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر شیخ عبدالرشید ڈائریکٹر میڈیا جامعہ گجرات’ نے کہا کہ قائد اعظم صرف ایک روایتی سیاستدان نہیں تھے بلکہ قانون اور دفاعی امور کے حوالہ سے گہری نظر رکھتے تھے اور انہی کے مطالبہ پر انگریزوں نے یہاں پر ریگولر سٹیزن آرمی کا آغاز کیا ۔ جس نے بعد میں پہلی اور دوسری عالمی جنگ میں حصہ لیا۔ قدرت نے انہیں بے پناہ قوت اور توانائی عطاء کی تھی وہ خراب صحت کے باوجود مسلسل کام کرتے رہتے تھے وہ کہتے تھے کسی جنرل کی فوج میدان جنگ میں بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے وتو وہ چھٹی نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان اہم عنوان اقلیتیوں کا حقوق کا مسئلہ تھا۔ کیونکہ مسلمان ہندوستان میں اقلیت میں تھے اس لئے انہوں نے مسلم اکثریتی علاقوں پر مشتمل ریاست پاکستان کا مطالبہ کیا تھا۔ علی ابرار جوڑا نے کہا کہ 1946ء کے انتخابات پاکستان کے سوال پر لڑے گئے تھیج سمیں قائد نے سیاسی دیا نت کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا اور حصول پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے جیتا ۔ انہوں نے ہمیشہ تلقین کی ہر پاکستانی شہری کو دیانتداری خلوص اور بے غرضی سے پاکستان کی خدمت کرنی چاہئے۔انہوں نے وطن کی خاطر جانیں قربان کر دینے والے فوجی جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور جنرل راحیل شریف کے دہشت گردی اور بد عنوانی کے خلاف ایجنڈے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ ممتاز دانشور اور کالم نگار افتخار احمد بھٹہ نے کہا کہ قائد اعظم کے سیاسی اوراہداف میں حصول پاکستان کا معاملہ سرفہرست تھا اور انہوں نے مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر متحد کیا۔ وہ مذہبی انتہا پسندی اور فرقہ پرستی سے پاک سماج کی تکمیل چاہتے تھے۔ ممتاز دانشور عارف علی میر ایڈووکیٹ نے گجرات میں قائد اعظم کی آمد کے حوال کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ طالبعلموں کی دعوت پر گجرات تشریف لائے تھے اس وقت گجرات کے تمام وڈیرے یونیسٹ پارٹی کے ساتھ تھے۔ انہوں نے کمیٹی پارک میں اجتماع سے بھی خطاب کیا۔ ہم قائد اعظم کے فرمودات میں سماج کی بہتری کیلئے راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ عامر محمود چوہدری نے کہا کہ ہم قائد اعظم کے شکر گزار ہیں انہوں نے ہمارے لئے آزاد وطن حاصل کیا اور پاکستان آرمی کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ ملک کی سلامتی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ محمد اشرف منہاس نے برصغیر کی تاریخ میں کوئی سیاستدان قابلیت اور دیانتداری کے حوالہ سے قائد اعظم کی ہمسری نہیں کر سکتا ہے۔ سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے شیخ عرفان پرویز نے کہا کہ گجرات میں سٹیزن فرنٹ واحد تنظیم ہے جو کہ اپنے کارکنوں کی فکری تربیت کیلئے سیمینار کا اہتمام کرتی رہتی ہے۔ جس سے تمام شرکاء بھر پور رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ چوہدری اورنگزیب نے مقررین سے پاکستان کی تاریخ اور سیاست کے حوالہ سے سوال کئے فکری نشست میں گفتگو میں حصہ لینے والوں میں ڈاکٹر ارشد چوہدری’ چوہدری مہر عامر علی ‘ محمد علی جوڑا ‘ ڈاکٹر ثوبان شاہد’ محمد اویس مرزا’ بہادر بھٹی وغیرہ شامل تھے۔ ممتاز شاعر انور سلیم کنجاہی نے قائد اعظم اور یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے خوبصورت شعری کلام سنایا۔
………………………………………………………………
………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) مدینہ سیداں میں سالانہ عرس پاک غوث الاعظم عقیدت و احترام کیساتھ منعقد ہوا۔ جس کی صدرات حضرت پیر صوفی بشیر احمد شاہ رضا قادری چشتی شکوری آستانہ عالیہ فیضان بغداد کراچی نے کی۔ عرس مبارک کی تقریبات زیر نگرانی حضرت پیر صوفی محمد ارشد ہاشمی قادری شکوری بشیری آستانہ عالیہ فیضان بغدادمدینہ سیداں منعقد ہوئی۔ خصوصی آمد پیر صوفی بشیر احمد شاہ گجراتی قادری شکوری چشتی ‘ پیر صوفی ارشد شاہ قادری شکوری’ پیر صوفی ڈاکٹر کامران قادری چشتی شکوری بشیری’ پیر صوفی رفیق شاہ نقیبی ‘ پیر صوفی افضل شاہ نقیبی’ پیر صوفی شاہ نقیبی کی تھی۔ اس موقع پر نعت رسول مقبول ۖ اور منقبت غوث الاعظم پیش کی گئی ۔ دوسری نشست میں محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے ممتاز قوال امانت علی و دیگر نے سماع کے رنگ پیش کئے۔ یہ محفل صبح فجر تک جاری رہے نماز فجر کے بعد دعائیہ نشست ہوئی اور حاضرین کو لنگر پیش کیا گیا ۔
………………………………………………………………
………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) سیکرٹری فرینڈز لائنز کلب قاری عامر رضوان عطاری کے والد محترم حاجی غلام نبی گل کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل بروز بدھ صبح 10 بجے جامع مسجد حاجی عبدالستار خواجگان روڈ میں منعقد ہوگا۔ دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔
………………………………………………………………
………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) مسلم کرسچن فیڈریشن انٹرنیشنل کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے دنیا میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائن الیون کے سانحہ نے پوری دنیا کو غیر محفوظ بنادیا ہے۔ ہرسال اربوں ڈالرز سکیورٹی پر خرچ کئے جارہے ہیں۔ جو پہلے بنیادی انسانی ضروریات پر صرف ہوتے تھے۔ تمام مذاہب پر مشتمل اعلیٰ اختیاراتی کونسل قائم کی جائے جو غیر جانبدار رہ کر مسائل کو حل کرے۔وہ نائن الیون میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں سات روزہ تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ دہشت گردی کے عالمی اثرات کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ سیمینار سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما عبدالقادر شاہین، جوزف فرانسس، رومانہ بشیر، حافظ انس ظہیر اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ دہشت گردی پھیلانے والے قلعوں میں بیٹھ کر خود کو محفوظ سمجھتے تھے کہ وہ طاقت اور تشدد کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں۔لیکن بعد کے بدترین حالات سے ان کو بھی یقین ہوگیا ہے کہ دوسروں کو بدامنی اور دہشت گردی کا شکار کرکے وہ خود بھی محفوظ نہیں رہ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کی وجہ سے دنیا بھر کی سکیورٹی پر اربوں ڈالرز خرچ ہورہے ہیں۔ جو پہلے انسانیت کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لئے صرف کئے جاتے تھے۔ قاضی عبدالقدیر خاموش نے القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری کے حالیہ بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تہذیبوں کے تصادم کا نیا محاذ کھول لیا ہے، جو عالمی امن کے لئے انتہائی خطرنا ک ہوگا اور دنیا کو غیر محفوظ بنا نے کا باعث بنے گا۔ اس کے سدباب کے لئے او آئی سی، نیٹو اور افریقی یونین کا مشترکہ اجلاس فی الفور طلب کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ امن قائم کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے اپنی افادیت کھو بیٹھی ہے۔ اس لئے اس کا حشر بھی ماضی کی لیگ آف نیشنز جیسا ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مذاہب پر مشتمل اعلیٰ اختیاراتی کونسل قائم کی جائے جو غیر جانبدار رہ کر مسائل کو حل کرے۔
………………………………………………………………
………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے اٹک کے بعد جہلم میں جعلی ڈینگی سپرے سے135طالبات کے بے ہوش ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ہے انہوںنے اپنی تحریک میں کہا کہ جعل ساز مافیا ہمارے بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے سکول میں انسداد ڈینگی سپرے میں زہریلے مواد آرگنوفاسفورس کی موجودگی جسے سونگھنے سے انسانی دماغ پر اثر ہوتا ہے کی موجودہ انتہائی تشویشناک ہے اس سپرے سے طالبات کو پھیپھڑوں کی انفیکشن کے علاوہ سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ علاقہ کے مختلف ہسپتالوں میں بدستور زیر علاج ہیں ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ اڑھائی سال قبل بھی پنجاب میں جعلی سپرے امپورٹ کیا گیا تھا جس سے درجنوں اموات ہوئی تھیں حکومت جعل ساز مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرے اور انسانی زندگیوں کو نقصان پہنچانے والے سپرے سپلائی کرنے والے اداروں اور افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔
………………………………………………………………
………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) دو سال گزرنے کے بعد بھی گلوبل پریس انٹرنیشنل (GPI) کے دفتر میں ہونیوالے چوری کا برآمد نہ ہونا پولیس کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات چوہدری علی ابرار جوڑا ، سٹی صدر شیخ عرفان پرویز عامر چوہدری و دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ DPO گجرات رائے ضمیر الحق گجرات کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں ، ان سے پہلے ان کے صاحبزادے سابق ڈی پی او رائے اعجا ز احمد نے بھی جی پی آئی آفس میں ہونیوالی چوری کی برآمدگی کا وعدہ کیا گیا مگر یکے بعد دیگرے تھانہ بی ڈویژن گجرات میں تعینات رہنے والے SHOصاحبان نے ان کے احکامات اور وعدوں کا پاس نہیں کیا۔ اور چوری کی برآمدگی کے سلسلہ میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ سٹیزن فرنٹ اس کی شدید مذمت کرتی ہے کہ جس شہر میں صحافیوں کو ہی تحفظ و انصاف نہیں مل رہا اس شہر کے عوام کا کیا عالم ہو گا۔ یاد رہے کہ جی پی آئی آفس تھانہ بی ڈویژن سے چند قدم کے فاصلے پر واقع ہے۔
………………………………………………………………
………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت مہر فاروق خالد نے ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جی پی آئی آفس میں دو سال قبل ہونیوالی چوری کی پیش رفت کا جائزہ لیں اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ کیونکہ صحافی معاشرہ کا اہم حصہ ہوتے ہیں اور ان کو تحفظ فراہم کرنا معاشرے کے تمام اداروں کا فرض ہے کیونکہ صحافی اپنی جان پر کھیل کر حق و سچ کی آواز کو بلند کرتے ہیں۔ جس طرح گلوبل پریس انٹرنیشنل عوامی مسائل کی نشاندہی کیلئے کام کر رہی ہے ، جی پی آئی کے دفتر میں چوری کے دوران کمپیوٹر ، یو پی ایس وغیرہ سامان چرایا گیا تھا تاکہ جی پی آئی کو اپنے مقصد سے ہٹایا جا سکے مگر جی پی آئی کی ٹیم نے نامساعد حالات کے باجود دوبارہ اپنا کام جاری رکھا مگر پولیس نے کوئی انصاف فراہم نہیں کیا۔ یہ ڈی پی او رائے ضمیر الحق تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں ہونے والی اس چوری کی برآمدگی کے سلسلہ میں کوئی کارروائی کریں گے۔
………………………………………………………………
………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) ضلع گجرات میں 3روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے جو 16ستمبر تک جاری رہے گی، قائمقام ڈی سی او عرفان علی کاٹھیا نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں کمسن بچے کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا، ڈ ی او ایچ ڈاکٹر عابد غوری ، ایم ایس ڈاکٹر شبیر احمد سپرا، صدر پی ایم اے ڈاکٹر مقصود زاہد اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعد ازاں انہوں نے میٹرنٹی سنٹر ، میونسپل ویگن اسٹینڈ ، جنرل بس اسٹینڈٹرانزٹ فکس اور ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ بھی کیا اور وہاں تعینات عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے قائمقام ڈی سی او عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 4لاکھ16ہزار 256بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، پہلے روز 1لاکھ44 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ان میں سے 1لاکھ 42ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلا دیے گئے ہیں جبکہ 17سے 18ستمبرکو دو روزہ فالو اپ مہم چلائی جائے گی، انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 822موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جنکی سکیورٹی کے لئے پولیس پور ی طرح مستعد ہے اس کے علاوہ موٹروے اور ٹریفک پولیس بھی بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پہلے روز کے لئے مقررہ ہدف کے ساتھ گذشتہ انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کرنیوالے ، بھٹہ خشت پر مزدوروں کے بچوں اور خانہ بدوشوںکے بچوں کو قطرے پلانے کے لئے ٹیموں کو ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے میڈیا نہایت مثبت کردار ادا کر رہا ہے اس کے ساتھ علما کرام اور این جی اوز بھی آگاہی مہم کے لئے تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے انسداد پولیو ٹیموں کے اہلکاروںکو ہدایت کی کہ وہ سخت محنت اور جانفشانی سے اپنی ذمہ داری ادا کریں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ پانچ سال تک عمر کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ چوکس ہو کر اپنی ذمہ داری ادا کریں تاکہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔
………………………………………………………………
………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں آنکھوں میں موتیا کے مریضوں کو فری لینز لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے، قائمقام ڈی سی او عرفان علی کاٹھیا نے افتتاح کیا اس موقع پر ڈ ی او ایچ ڈاکٹر عابد غوری ، ایم ایس ڈاکٹر شبیر احمد سپرا، شعبہ آئی کے سربراہ ڈاکٹر ضیا غفار،اسسٹنٹ پروفیسر سرجن ڈاکٹر افضل چوہدری، صدر پی ایم اے ڈاکٹر مقصود زاہد ، صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر سعود ظفر، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر شاہد حفیظ، چیف آفیسر عظمت فرید اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فری لینز لگانے کے لئے مریضوںکو سہولت کی فراہمی کے لئے انتظامات صدر پی ایم اے سرجن ڈاکٹر زاہد مقصود کی کوششوں سے ممکن ہوئے ہیں، قائمقام ڈی سی او کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں اوسطا روزانہ 10مریض آتے ہیں جبکہ ہر مریض کو لینز کی خریداری پر ساڑھے 3ہزار روپے خرچ کر نا پڑتے ہیںتاہم اب مریضوںکو یہ لینز مفت فراہم کئے جائیں گے۔ا نہوں نے بتایا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں بہترین آپریشن تھیٹر موجود ہیں جبکہ سپشلسٹ ڈاکٹرز بھی موجود ہیں۔ قائمقام ڈی سی او نے آنکھوں کے علاج کے لئے آنیوالے مریضوں کے لئے فری لینز کی فراہمی پر ڈاکٹر زاہد مقصد اور انکے ساتھیوں کی کاوشوں کو سراہا اس امید کا اظہار کیا کہ انکے اقدام سے خصوصا مستحق مریض بھر پور مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ اور ضلعی انتظامیہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے اور اس مقصد کے لئے تمام وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ شہریوںکے تعاون سے ماڈل ایمرجنسی اور برن یونٹ کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے۔ا نہوں نے ڈاکٹرز برادری پر زور دیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے اسی جذبے سے خدمات سرانجام دیں۔ ۔
………………………………………………………………
………………………………………………………………

گجرات(جی پی آئی) ریٹرننگ آفیسر میاں اقبال مظہر نے بلدیاتی انتخابات ے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے 6امیدواروںکے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق سکروٹنی کے دوران ریٹرننگ آفیسر یونین کونسل نمبر 7تا 12میاں اقبال مظہر نے جن امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے ان میں محمد مجید، قاری میاں احمد کے تائید کنندہ کا تعلق انکی وارڈ سے نہ تھا، جبکہ حافظ محسن، مرزا نقاش، محمد نوید، حماد علی کے کاغذات نامزدگی عمر 25سال سے کم ہونے کی وجہ سے مسترد کئے گئے۔