گوجرانوالہ: سیکیورٹی انتظامات نامکمل، سرکاری کالجوں سمیت 10 تعلیمی ادارے سیل

College

College

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے سکیو رٹی انتظامات مکمل نہ ہونے پر سیٹلائیٹ ٹاؤن، قلعہ دیدار سنگھ، ماڈل ٹاؤن اور کوتوالی کے علاقوں میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوٹ کالج، ڈگری کالج، سینٹ پال، آئیڈل کالج، گورنمنٹ اسلامیہ کالج، گورنمنٹ کامرس کالج سمیت دس تعلیمی ادارے سیل کر دیئے۔

ضلعی انتظامیہ نے باؤنڈری وال اونچی کرانے، خاردار تاریں اور واک تھرو گیٹ لگوانے کی متعدد بار ہدایت کی تھی لیکن کالج انتظامیہ سکیورٹی انتظامات مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے سکیورٹی انتظامات مکمل ہونے پر کالجز کو ڈی سیل کیا جائے گا۔