ایچ ایم سی ٹیکسلاکے ملازمین کی سات ماہ کی تنخواہوں کا گھمبیر مسلہ

RAJA SARFRAZ, RAJA SHERAZ , USAMA QAZI,RAJA AMIR

RAJA SARFRAZ, RAJA SHERAZ , USAMA QAZI,RAJA AMIR

ٹیکسلا ( ڈاکٹر سید صابر علی )ایچ ایم سی ٹیکسلاکے ملازمین کی سات ماہ کی تنخواہوں کا گھمبیر مسلہ حل کرنا بلاشبہ چوہدری نثار علی خان کی مزدور دوستی کا ثبوت ہے،سیاسی مخالفین نے مزدوروں کے کندھوں پر ایک مرتبہ پھر اپنی بچی کچھی ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش کی ، چوہدری نثار علی خان نے وزیر خزانہ کو ایچ ایم سی کے ملازمین کو فوری تنخواہوں کی ادائیگی کی ہدائت کی جس پر وزیر خزانہ نے ایچ ایم سی کے سینکڑوں ملازمین کو سات ماہ کی تخواہیں ادا کرنے کی منظوری دی جس سے مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، لولی پاپ کی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی،حلقہ سے منتخب نمائندوں نے نے مزدوروں کی آواز ایوان بالا تک پہنچانے کی بھی زحمت نہ کی محض اخباری بیانوں پر اکتفا کیا،چوہدری نثار علی خان نے غریب محنت کشوں کی داد رسی کر کے کارکنان مسلم لیگ ن کے سر فخر سے بلند کر دیئے ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ سرفراز اصغر ، راجہ شیراز اصغر ، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا راجہ عامر سعید ، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ واہ کینٹ اسامہ قاضی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ، مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست کر رہی ہے پی او ایف کے مزدوروں کا مسلہ ہو یا ایچ ایم سی کے مزدوروں کا چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ اس حلقہ سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ، اور مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے ، واہ کینٹ ٹیکسلا میں میگا پروجیکٹس کا آغاز انکی حلقہ عوام سے محبت کا عکاس ہے ،

انھوں نے ہر مرحلہ پر واہ ٹیکسلا کے عوام کا بھرپور ساتھ دیا ، رہنماوں کا کہنا تھا دوسری جانب ہمارے سیاسی مخالفین جنہوں نے یہاں سے جیتنے کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود کے لئے آج تک کچھ نہ کیا بلکہ مسلم لیگ ن کے اچھے کاموں پر بھی ہمیشہ تنقید کی جس سے انکا سیاسی قد وگھاٹ اور بھی کم ہوگیا ہے لوگوں کو احساس ہوگیا ہے کہ کون عملی سیاست خدمت کی سیاست کر رہا ہے اور کون لولی پاپ کی سیاست پر کاربند ہے، ایچ ایم سی کے ملازمین سے اگر انھوں نے اظہار یکجتی کرنا تھی تو کم از کم اسمبلی فورم پر ہی انکے حق میں آواز اٹھا دیتے مگر انھوں نے ایسا کرنے کی بجائے مزدوروں کی تنخواہوں کے اشو کو سیاست کی ڈھال بنانے کی کوشش کی ،جس سے انکے اصل چہرے مزدوروں کے سامنے عیاں ہوگئے،چوہدری نثار علی خان نے مزدوروں کی معاشی حالت کا احساس کرتے ہو ئے فوری ایکشن لیا اور اپنی ذمہ داری سے عہدہ برا ہوئے ،وزیر خزانہ کی جانب سے ایچ ایم سی کے ملازمین کو سات ماہ کی تنخواہوںکی دائیگی کی اجلاس میں منظوری چوہدری نثار علی خان کی کاوشوں کا ثمر ہے،اس اہم کام کی تکمیل پرمزدوروں میں چوہدری نثار علی خان کا وقار اور بلد ہوا ہے، مزدوروں کے ابتر حالات میں چوہدری نثار علی خان نے مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں ،