حاجی قیصر امین بٹ کی بیٹی کی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی

Wedding Ceremony of Haji Qaiser Daughter

Wedding Ceremony of Haji Qaiser Daughter

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ممبر صوبائی اسمبلی و مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی قیصر امین بٹ القادری کی صاحبزادی رحمت قیصر امین کی شادی سید اسد بخاری کے صاحبزادے سید شہریار بخاری سے سرانجام پائی ، شادی کی تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر داخلہ اور سجادہ نشین درگاہ دربار عالیہ حضرت شاہ جیونہمخدوم سید فیصل حیات، پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک پرویز، حاجی ملک محمد ریاض ایم این اے ، میاں مرغوب احمد ایم این اے ،بیگم ذکیہ شاہنواز،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ، شہباز چوہدری، چوہدری اختر رسول ِ،آئی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا سمیت لاہور کی تمام یونین کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ، مختلف مکاتب فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

شادی کی تقریب سیاسی رہنمائوں کی شرکت کی وجہ سے سیاسی اجتماع بنی رہی جبکہ تمام شرکاء نے اپنی نیک تمنائوں اور خواہشات کے ساتھ حاجی قیصر امین بٹ کی صاحبزادی کو رخصت کیا۔

میڈیا سیکرٹری
حاجی قیصر امین بٹ
سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
180راوی پارک راوی روڈ لاہور