آئی سی سی رینکنگ : ون ڈے میں آسٹریلیا، ٹی ٹونٹی میں بھارت کی پہلی پوزیشن

Steve Smith and Dhoni

Steve Smith and Dhoni

دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا پہلے، بھارت دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ دیگر ٹیموں میں جنوبی افریقا چوتھے، سری لنکا پانچویں، انگلینڈ چھٹے، بنگلا دیش ساتویں جبکہ پاکستان آٹھویں پوزیشن پر پہنچ چکا ہے۔

کھلاڑیوں کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیرز پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور جنوبی افریقا کے ہی سٹائلش بلے باز ہاشم آملہ کی تیسری پوزیشن ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے کین ولیمسن چوتھے، روہت شرما چوتھے، تلکارتنے دلشان چھٹے، شکھر دھون ساتویں، گلین میکسویل آٹھویں، مارٹن گپٹل نویں جبکہ کونٹن ڈی کوک کا دسواں نمبر ہے۔

پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی پہلی دس پوزیشنوں میں سے کوئی بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ آئی سی سی رینکنگ میں محمد حفیظ کا چوبیسواں نمبر ہے۔