SSB جشن آزادی ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

KORANGI SHOOTING BALL TOURNAMENT

KORANGI SHOOTING BALL TOURNAMENT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام SSBجشن آزادی ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔افتتاحی میچ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب اور ینگ اسٹار شوٹنگ بال کلب کے مابین کھیلا گیا جسے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب نے 2-1سے جیت لیا۔

میچ کے دوران بڑی تعداد میں شائقین شوٹنگ بال موجود تھے ۔قبل ازیں واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی پر منعقدہ پروقار تقریب میں ضلع کورنگی کے مختیار کار خالد معروف نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان کے ہمراہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری محمد اجمل ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر مہمان خصوصی خالد معروف نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ضلع انتظامیہ قیام امن اور ترقی کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے۔

کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر کورنگی کی ہدایت پر ضلع میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں ضلع کورنگی میں کھیلوں کے میدانوں پر تقریبات اور بچت بازاروں کا خاتمہ یقینی بنا دیا گیا ہے اور اس پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

تقریب میں سندھ شوٹنگ بال کے ایم شمیم قریشی ،ڈسٹرکٹ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کورنگی کے صدر رائو رفاقت علی خان ،عبدالرشید ،محمد آصف ،محدم اقبال ،شعیب الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔