بھارتی کرکٹر روہت شرما کا دیرینہ دوست ریتیکا سے منگنی کا فیصلہ

Rohit Sharma

Rohit Sharma

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی بیٹسمین روہت شرما نے اپنی دیرینہ دوست ریتیکا سجادھیا سے منگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا، انھوں نے اپنے پر ستاروں کو یہ خوشخبری سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سنائی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی دوست ریتیکا کو اب جیون ساتھی بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں، اس کے لیے ان سے منگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، روہت نے اپنی خاتون دوست کی تصویر بھی پرستاروں سے شیئر کی ہے۔

روہت سے قبل بھارتی ٹیم کے ایک اور بیٹسمین سریش رائنا بھی اپنی دیرینہ دوست پریانکا چوہدری سے 3 اپریل کو شادی کر چکے ہیں، رائنا اور پریانکا بھی بچپن سے دوست تھے۔